آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریں گے، ہنریچ کلاسین

پیر 2 مارچ 2020 15:11

آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریں گے، ہنریچ کلاسین
بلوم فونٹین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہنریچ کلاسین نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ کینگروز کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے ہنریچ کلاسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ کیلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینگروز سے پہلا میچ جیتنے کے باوجود دوسرے میں آسان نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ سیریز اپنے نام کرنے کے لئے آئندہ میچوں کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پروٹیز نے مہمان آسٹریلوی ٹیم کو تین ون ڈے میچون کی سیریز کے پہلے میچ میں 74 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 15:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :