جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

پیر 2 مارچ 2020 17:03

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا
بلوم فونٹین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں بدھ کو مانگوانگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 مارچ کو مانگوانگ اوول، بلوم فونٹین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 مارچ کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائیگا۔جنوبی افریقن ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 17:03:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :