پی ایس ایل5، رواں ہفتے شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونیکا امکان

بدھ سے ہفتہ تک لاہور اور راولپنڈی میں کھیلےجارہے میچز میں بارش متوقع:محکمہ موسمیات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 مارچ 2020 16:37

پی ایس ایل5، رواں ہفتے شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونیکا امکان
لاہور،راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ2020ء ) گزشتہ ہفتے ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے نظام کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء میں رواں ہفتے شیڈول میچز بارش اور خراب موسم سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے بدھ سے ہفتہ تک راولپنڈی اور لاہور میں موسمی نظام بارش کا سبب بنے گا۔پی ایس ایل 2020ء نے اس عرصے کے دوران پانچ میچوں شیڈول ہیں اور پی سی بی کو ایک بار پھر ان میچز کے انعقاد میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کے دو میچز گذشتہ ہفتے اسی موسمی نظام سے متاثر ہوئے تھے۔ راولپنڈی میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے مابین جمعہ کے میچ کو 12 اوورز تک محدود کردیا گیا جب کہ اگلے روز زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والا میچ منسوخ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جن میچز کے بارشوں کے موجودہ نظام سے متاثر ہونے کا امکان ہے ان میں 4مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ،5 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ،6 مارچ کوکراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین قذافی سٹیڈیم میں شیڈول میچ اور7 مارچ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول میچ شامل ہے-                                  
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 16:37:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :