کرونا وائرس کا خطرہ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 مارچ 2020 16:58

کرونا وائرس کا خطرہ، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2مارچ2020ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے کرونا وائرس کی وجہ سے اذلان شاہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی۔پی ایچ ایف نے 5 مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ کے دوسرے مرحلے کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کرنا تھا تاہم ہیڈکوچ خواجہ جنید نے کہا کہ ایونٹ ملتوی ہونے کی اطلاع مل گئی ہے لہذا آج جن کھلاڑیوں کا اعلان کرنا تھا وہ اب نہیں کیا جارہا، اس حوالے سے ایک دو دن میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 اپریل سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جانا تھا، اس ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی، منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 10 مرتبہ یہ ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت 4 اور پاکستان 3 مرتبہ (1999ء ،2000ء اور 2003ء)اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیابی کرچکا ہے-                                                                                      
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 16:58:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :