کراچی پریمیئر فٹ بال کپ، موسیٰ لاشاری اور برما آفریدی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 2 مارچ 2020 18:20

کراچی پریمیئر فٹ بال کپ، موسیٰ لاشاری اور برما آفریدی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) کراچی پریمیئر فٹ بال کپ میں موسیٰ لاشاری اور برما آفریدی کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فٹ بال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کراچی پریمیئر فٹ بال کپ بلوچ مجاہد فٹ بال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں بر ما آفریدی نے نیشنل فائٹر کو 6-2 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں موسیٰ لاشاری نے اعظم اسپورٹس کو پینلٹی ککس پر 8-7 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ 2020کو بلوچ مجاہد فٹ بال اسٹیڈیم ابراہیم حیدری میں ڈے نائٹ کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 18:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :