کیوی آل راؤنڈر کوری اینڈرسن ویٹالٹی ٹی 20 بلاسٹ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے

منگل 3 مارچ 2020 11:22

کیوی آل راؤنڈر کوری اینڈرسن ویٹالٹی ٹی 20 بلاسٹ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کریں گے
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن ویٹالٹی ٹی 20 بلاسٹ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے سمرسیٹ نمائندگی کرینگے۔ اینڈرسن نے سمرسیٹ ویب سائٹ کو بتایا کہ کلب میں ایک بہترین سکواڈ ہے۔ ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا اور یہ کھیلنے کیلئے ایک بہترین جگہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں 2018ء کی نسبت بہتر انداز میں کھیلنے اور فائنل جیتنے کیلئے پر امید ہوں ۔

(جاری ہے)

سمر سیٹ کرکٹ کے ڈائریکٹر اینڈی ہوری کا کہنا ہے کہ کوری اینڈرسن نے پہلے بھی دو بار ہمارے کلب میں متاثر کن کھیل پیش کیا۔ وہ دنیا کے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں میں سے ایک ہونے کے باعث ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین دونوں میں یکساں مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ 2020ء میں دوبارہ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ 29 سالہ کوری انجری کے باعث نومبر 2018ء کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ انہیں مختلف فارمیٹس 93 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 11:22:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :