پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرعابد علی نے مثال قائم کردی

پی ایس ایل فائیو میں کسی بھی فرینچائز کو حصہ نہ ہونے کے باوجود نیشنل اکیڈمی سے پانی کی خالی بوتلیں اکھٹی کرنے لگے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 3 مارچ 2020 20:34

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرعابد علی نے مثال قائم کردی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 مارچ 2020) : پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرعابد علی نے مثال قائم کردی، پی ایس ایل فائیو میں کسی بھی فرینچائز کو حصہ نہ ہونے کے باوجود نیشنل اکیڈمی سے پانی کی خالی بوتلیں اکھٹی کرنے لگے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان میں پی ایس فائیو کا جنون جاری ہے اور ہر کوئی اس سے متعلق بات کررہا ہے اور اپنی اپنی ٹیم کو جھیت دلوانے کا خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کے کرکٹر عابد علی کی جانب سے ایک خوش آئین قدم اٹھایا گیا اور انکو سب نے اس پر بہت زیادہ سراہا۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود تھے اور پریکٹس کے بعد اکیڈمی میں موجود پانی کی خالی بوتلیں اکٹھی کرکہ اسے ایک جگہ رکھنے لگے۔انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واضع رہے کہ وہ اس وقت پی ایس ایل فائیو کی کسی بھی فرانچائز کا حصلہ نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 20:34:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :