لاہور قلندرز نے اپنے سب سے بڑے فین کو میچ دیکھنے کے لیے بلا لیا

قلندرز کی ہار پر آنسو بہانے والے بچے کی لاہور قذافی اسٹیڈیم آمد، ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 3 مارچ 2020 21:51

لاہور قلندرز نے اپنے سب سے بڑے فین کو میچ دیکھنے کے لیے بلا لیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 مارچ 2020) : لاہور قلندرز نے اپنے سب سے بڑے فین کو میچ دیکھنے کے لیے بلا لیا، قلندرز کی ہار پر آنسو بہانے والے بچے کی لاہور قذافی اسٹیڈیم آمد، ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک معصوم بچہ لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد آنسو بہا رہا تھا۔

(جاری ہے)

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی بچے کی طرف سے مثبت قدم تھا کہ وہ پی ایس ایل فائیو میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہا ہے اور منفی کاموں سے دور ہے۔ تاہم لاہور قلندرز کی جانب سے یہ ارادہ کیا گیا کہ اس بچے کو اسٹیڈیم میں بلا کر اسکی حوصلہ افزئی کی جائے۔ مذکورہ بچے نے میچ کے دوران بات کی کہ وہ اپنی ٹیم کی آج کی کارکردگی سے بہت زیادہ خوش ہے اور ابھی بھی لاہور قلندرز کو اسپورٹ کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 21:51:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :