لاہور قلندرز کے بین ڈنک اور سمتھ پٹیل نے پی ایس ایل میں رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنا دیا

منگل 3 مارچ 2020 22:15

لاہور قلندرز کے بین ڈنک اور سمتھ پٹیل نے پی ایس ایل میں رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) لاہور قلندرز کے بین ڈنک اور سمتھ پٹیل نے پی ایس ایل میں رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

پہلے نمبر پرکراچی کنگز کے بابر اعظم اور ایل ایس لیونگ سٹون نے 15فروری2019کوملتان سلطانز کے خلاف دبئی میں پہلی وکٹ کی شراکت میں 157رنز بنائے تھے۔گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک اور سمتھ پٹیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف چوتھی وکٹ کی شراکت میں 155رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور شین واٹسن 10فروری2016کو شارجہ میں لاہورقلندرز کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں 153رنز بناچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 22:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :