وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب ایونٹ قرار دیدیا

پی ایس ایل کی شکل دبئی میں ویسی نہیں تھی جیسی پاکستان میں ہے، حکومت ملک میں مزید ایونٹ کروانیکی کوشش کریگی تاکہ عوام کو تفریح کے مزید مواقع مل سکیں:عمران خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 مارچ 2020 13:42

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب ایونٹ قرار دیدیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مارچ2020ء ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کو کامیاب ایونٹ قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی ،بیٹنگ مینٹور اور سابق جنوبی افریقی کپتان و بلے باز ہاشم آملا اور ہیڈ کوچ محمد اکرم نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیرن سیمی کی پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کردار کو سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کا بھی ملک میں کرکٹ واپس لانے میں اہم کردار ہے۔

عمرا ن خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب کامیاب ایونٹ بن چکا ہے جس نے ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال کیں ، پی ایس ایل کی شکل دبئی میں ویسی نہیں تھی جیسی پاکستان میں ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت ملک میں مزید ایونٹ کروانے کی کوشش کرے گی تاکہ عوام کو تفریح کے مزید مواقع مل سکیں ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے وزیر اعظم عمرا ن خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیاویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نے ڈیرن سیمی کو ٹیکسز میں خصوصی چھوٹ کی یقین دہانی کروائی ہے اور یوں پاکستان اب سیمی کے لیے ٹیکسو ں سے پاک ملک بن گیا ہے۔

                                                                                                                             
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب ایونٹ قرار دیدیا
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 13:42:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :