افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائے گا

افغانستان بھارتی سرزمین پر آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا

بدھ 4 مارچ 2020 17:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) افغانستان رواں ماہ میں بھارت کی سرزمین میں آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) ہفتہ کو گریٹر نوئیڈا سٹورٹس کمپلیکس گرائونڈ، گریٹر نوئیڈا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 08 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز کے تینوں میچز گریٹر نوئیڈا سٹورٹس کمپلیکس گرائونڈ، گریٹر نوئیڈا میں کھیلے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 17:01:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :