یونائیٹڈ سپر لیگ کارپورئٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ، ویک اینڈ واریئر کی کامیابی

بدھ 4 مارچ 2020 23:16

یونائیٹڈ سپر لیگ کارپورئٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ، ویک اینڈ واریئر کی کامیابی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) یونائیٹڈ سپر لیگ کر کٹ ٹورنامنٹ میں ویک اینڈ واریئر نے ہیپی ہوم کلب کو 17رنز سے شکست دے دی۔ میچ کی نمایاں بات یوسف اسماعیل کا شاندار آل رائونڈ کھیل تھا جو کہ مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ مجاہد علی اور تیمور مرزا نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ناظم آباد جیم خانہ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ویک اینڈ واریئر نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199رنز اسکورز بنائے۔

(جاری ہے)

مجاہد علی نے ناقابلِ شکست 55رنز، یوسف اسمعیل نے نصف سینچری51 اور یاسر نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ طاہر اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہیپی ہوم پی سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکورز بنائے۔ تیمور مرزا 49، طاہر اقبال 28 اور محمد علی نے 26 رنز اسکور کئے۔ یوسف اسماعیل نے تباہ کن بولنگ کر تے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے منصف اورنگزیب سلطان نے یوسف اسماعیل کو مین آف دی میچ قرار دیا۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 23:16:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :