گیارہ سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحالی ہوئی ہے ، پی ایس ایل ہورہاہے ،تمام کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ،سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن ذاتیات پر حملے کررہی ہے ،اگر عمران خان کے خلاف کوئی غیر پارلیمانی بات کی گئی تو پھر ایوان میں نہیں بولنے دیں گے، میڈیا سے بات چیت

بدھ 4 مارچ 2020 23:27

گیارہ سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحالی ہوئی ہے ، پی ایس ایل ہورہاہے ،تمام کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ،سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحالی ہوئی ہے ، پی ایس ایل ہورہاہے ،تمام کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ،اپوزیشن ذاتیات پر حملے کررہی ہے ،اگر عمران خان کے خلاف کوئی غیر پارلیمانی بات کی گئی تو پھر ایوان میں نہیں بولنے دیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے ،پی ایس کامیابی سے جاری ہے ،گیارہ سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی ہے ،پاکستان میں امن ہے ،یہ وہ پاکستان ہے جہاں دنیا کی لیڈر شپ آرہی ہے ،اس کا تمام سہرا عمران خان کو جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں رہ گیا،اپوزیشن صرف ذاتیات پر حملے کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران کو پاکستان کی عوام نے سلیکٹ کیا ہے ،اگر عمران خان کے خلاف کوئی غیر پارلیمانی بات کی گئی تو پھر ایوان میں نہیں بولنے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سوشل ویلفیئر کا بجٹ ایک سو نوے ارب کردیا ہے ،اپوزیشن کو تکلیف بھی یہی ہے ،عوام کو گمراہ کرنے کیلئے باتیں کی جاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 23:27:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :