پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

دونوں ٹیموں کے لیے آج کا مقابلہ انتہائی اہمیت کا حامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 5 مارچ 2020 11:43

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ5 میں آج پشاور زلمی کا مقابلہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا لیکن محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے۔میچ راولپنڈی سٹیڈیم شام سات بجے شروع ہوگا اور ماہرین موسمیات نے بارش کے سبب کھیل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ گلیڈی ایٹرزسرفراز احمد اور زالمی ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔

اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 149 رنز کا ہدف دیا تھا اور پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 18 ویں اوورز میں حاصل کیا۔کامران اکمل کی 54 گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بنائی گئی سنچری نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 73 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد 12 اور شین واٹسن 8 رنز بنا سکے تھے۔پوائٹنس ٹیبل پر کوئٹہ کے چھ اور پشاور کے پانچ پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ مقابلوں میں حصہ لیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے بھی اب تک چھ میچ ہی کھیلے ہیں۔ پشاو زلمی نے اب تک دو مقابلوں میں فتح حاصل کی اور ایک میچ برابر ہو گیا تھا۔
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 11:43:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :