واں آل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 22مارچ کو ہاکی گرائونڈ ساہیوال میںمنعقد ہوگا

جمعرات مارچ 19:13

واں آل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 22مارچ کو ہاکی گرائونڈ ..
ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) 12واں آل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 22مارچ کو ہاکی گرائونڈ ساہیوال میںمنعقد ہوگا جو 29مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر مہر محمد عباس ہیں جو ہاکی کے فروغ کیلئے ہر سال ٹورنامنٹ منعقدکرکے نوجوان کھلاڑیوںکو ہاکی کی طر ف راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ بات ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سیکرٹری محمدہارون بٹ نے ایک ملاقات میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 10کے قریب ٹیمیںشرکت کریں گی اور ٹورنامٹ کو کامیاب کرانے کیلئے چوہدری طاہر منظور ‘ چوہدری آصف علی‘ شیخ شاہد حمید اور دیگر نامورشخصیات کے علاوہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹورنامنٹ کرانے کامقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی کے کھیل کی طرف راغب کرنا اور منفی سرگرمیوں سے بچاکر کھیلوں کے گرائونڈ ز کو آباد کرنا ہے جس کیلئے مہر محمد عباس اپنی پوری ٹیم کے ساتھ عملی طورپر کوشاں ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/03/2020 - 19:13:31

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments