زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کا مین فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا

جمعرات 5 مارچ 2020 21:22

زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کا مین فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کا مین فائنل پی بی جی رسالہ اور ا ے ایس سی پولو ٹیموں کے درمیان اتوار کو 2.30 دوپہر جبکہ سب سڈری فائنل پیبل بریکر اور گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیموں کے درمیان دوپہرکوسوا ایک بجے اتوار کو کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آخری لیگ میچ میں گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل نے اولمپیاء /ٹیکنی مین کو7-5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اعظم حیات نون، آغا مرتضیٰ ، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی،آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، زمین ڈاٹ کام کی ٹیم اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل نے اولمپیائ/ٹیکنی مین کو 7-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے چار، جارج میرک نے تین گول سکور کیے۔ اولمپیاء /ٹیکنی مین کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے تین، حمزہ خان نے دو گول سکور کیے۔
وقت اشاعت : 05/03/2020 - 21:22:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :