ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کے ٹپس بتائے

طلبا نے ہاشم آملہ سے کرکٹ سے متعلق سوالات کئے، ہاشم آملہ نے دلچسپی سے مدارس کے طلبا سے گفتگو کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 مارچ 2020 11:25

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کے ٹپس بتائے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ2020ء) زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے طلبا اور مختلف مدارس کے طلبا نے اسلام آباد میں جنوبی افریقا کے عظیم بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ اور سابق کپتان ڈیرن سیمی سے ملاقات کی۔ پشاور زلمی کے ترجمان نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ کے ساتھ کرکٹ اور دیگر معاملات پر گفتگو کی جس میں ہاشم آملہ نے گہری دلچپسی کا اظہارکیا۔

ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ زلمی فاونڈیشن نے زلمی مدرسہ لیگ کا دو بار کامیابی سے انعقاد کیا اور مدارس کے طلبا نے لیگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہاشم آملہ نے خصوصی دلچپسی لیکر مدارس کے طلبا سے ان کی روزمرہ کی تفصیلات جانیں اور کرکٹ سے متعلق ٹپس بھی دیں۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جسے طلبا نے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور اور پھر بلوچستان میں کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے،
ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈز کی مدارس کے طلبا کے ساتھ ملاقات اور سیشن ان طلبا کے لیے جہاں حوصلہ افزائی کا باعث ہے وہیں تمام مدارس کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کریگا۔

وقت اشاعت : 06/03/2020 - 11:25:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :