پی ایس ایل میں دوسرا تکنیکی بلنڈر، نو بال چیک کرنے کیلئےغلط ری پلے چل گئے

وہاب ریاض کی نوبال دیکھنے کیلئےسائیڈ کیمرے اور سٹمپ کیمرے سے الگ الگ ری پلے نظر آئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 مارچ 2020 11:52

پی ایس ایل میں دوسرا تکنیکی بلنڈر، نو بال چیک کرنے کیلئےغلط ری پلے چل گئے
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ میں بین کٹنگ کے آؤٹ پر نو بال چیک کرنے کیلیے سٹمپ کیمرے کا غلط ری پلے چلا دیا گیا،اس بلنڈر پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ کی ٹیم پشاور کیخلاف15اوور میں 171 رن کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، ایسے میں بین کٹنگ فتح کے لیے ایک روشن امید تھے لیکن اننگز کے11ویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ مڈ وکٹ پر لیونگ سٹون کے ہاتھ کیچ آؤٹ ہوئے ، امپائر نے وہاب ریاض کی نوبال چیک کرنے کیلیے ایکشن ری پلے کا سہارا لیا۔

اس دوران مختلف اینگلز کو بار بار دیکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ وہاب ریاض کی گیند نو بال نہیں تھی لیکن غور کرنے پر معلوم ہوا کہ سکرین پر چلنے والے ری پلے ہی غلط تھے۔

(جاری ہے)

سائیڈ کیمرے سے دیکھنے پرلگا کہ شاید نو بال ہو سکتی ہے، شک دور کرنے کیلیے سٹمپ کیمرے کا ری پلے دیکھا تو محسوس ہوا کہ شاید بالر کا پیر لائن کے اندر ہے۔ ایسا اسلئے لگا کیوںکہ دونوں الگ الگ گیند کے شاٹس تھے۔

جب سائیڈ کیمرے کا ری پلے دیکھا گیا تو وہ وہی تھا جس گیند پر بین کٹنگ آوٹ ہوئے تھے اور محمد نواز نان سٹرائیکر اینڈ پر تھے لیکن سٹمپ کیمرے کے چلائے جانیوالے ری پلے پر نان سٹرائیکر پر بین کٹنگ ہی نظر آئے، دونوں اینگلز میں نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بیٹسمین کے ہاتھ موجود بلوں پر سٹیکرز بھی مختلف تھے جبکہ نظر آنیوالے کھلاڑیوں میں سے ایک پوری آستین کی قیمص پہنے ہوئے ہے جبکہ دوسرا آدھی آستین کی شرٹ میں ملبوس ہے۔
ایک رائے یہ بھی ہے کہ یہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے مگر اسکی ہی بنیاد پر ممکنہ طور پر تھرڈ امپائر نے اپنا فیصلہ دیا ،شاید اس ایک فیصلے نے ہی میچ کا نتیجہ بھی بدل دیا۔
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 11:52:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :