عالمی یوم خواتین باسکٹ بال نمائشی میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 6 مارچ 2020 17:07

عالمی یوم خواتین باسکٹ بال نمائشی میچ کل کھیلا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین باسکٹ بال نمائشی میچ کل ( ہفتہ) شام 4بجے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

نمائشی میچ میں کراچی باسکٹ بال ویمنز کی نامور کھلاڑی حصہ لیں گی ۔ اختتامی تقریب میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی نو منتخب نائب صدر تہمینہ آصف بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر یں گی ۔
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 17:07:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :