پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کا ٹھیکہ بھارتی کمپنی کو دینے کی وجہ بتا دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا تھا کہ پروڈکشن کا کام پی ٹی وی کرے لیکن قومی چینل کے پاس جدید آلات موجود نہیں تھے، اسے لیے غیر ملکیوں کی مدد لی گئی جن میں بھارتی سب سے زیادہ تھے: پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 مارچ 2020 20:35

پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کا ٹھیکہ بھارتی کمپنی کو دینے کی وجہ بتا دی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 مارچ 2020) : پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کا ٹھیکہ بھارتی کمپنی کو دینے کی وجہ بتا دی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا تھا کہ پروڈکشن کا کام پی ٹی وی کرے لیکن قومی چینل کے پاس اتنے جدید آلات موجود نہیں تھے، اسے لیے غیر ملکیوں کی مدد لی گئی۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ غیر ملکی پروڈکشن کمپنیوں اور ٹیکنیکل اسٹاف میں بھارتی ہی چھائے ہوئے ہیں۔

واضع رہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر بہت زیادہ تنقید کی جا رہی تھی کہ انھوں نے اہم ترین ؤتقریب کا ٹھیکہ بھارتیوں کو کیوں دیا حالانکہ پاکستان کے پاس ہر قسم کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کا انتظام کسی پاکستانی کمپنی کو دینے کی بجائے ایک بھارتی کمپنی کو دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک جانب مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، ہندوستانی کسی بھی پاکستانی فنکار کو اپنے ملک میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دے رہا، لیکن دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انتظام ایک بھارتی کمپنی کو دے دیا گیا۔

پی ایس ایل 5 کی ناکام ترین افتتاحی تقریب پر 22 کروڑ روپے تک کا نقصان ہوا، ناصرف یہ، بلکہ بھارتی کمپنی نے جتنا بھی منافع کمایا، اس سے کسی قسم کا کوئی ٹیکس بھی وصول نہیں کیا گیا۔ بھارت کی جس کمپنی کو افتتاحی تقریب کے انتظامات کی ذمے داری سونپی گئی، اس نے ریہرسل اور دیگر انتظامات کا آغاز مقررہ تاریخ سے صرف 2 روز قبل کیا، اسی باعث بھی افتتاحی تقریب بری طرح ناکام ہوئی۔

مبشر لقمان کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین شدید غم و غصے میں مسلسل آواز بلند کر رہے تھے۔ کچھ صارفین کی جانب سے ایک شخص بابر حمید کا نام لیا جا رہا تھا۔ تقریب کی ناکامی نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو شدید غم و غصے میں مبتلا کیا تھا اور تاحال یہ غصہ کم نہیں ہو سکا تھا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر پی سی بی جواب دو کا باقاعدہ ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا اور جواب مانگا گیا تھا کہ بتایا جائے پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی ناکامی کا ذمے دار کون ہے۔

پی سی بی نے اس تمام معاملے کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی تھی، تاہم اب پی ایس ایل 5 کی ناکام ترین افتتاحی تقریب کے حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ اس کا ٹھیکہ پی ٹی وی کو دینا چاہتے تھے لیکن اسکے پاس اتنی جدت موجود نہیں تھی۔
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 20:35:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :