بھارت میں جیت کر دکھاؤ،ویرات کوہلی نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد دھمکیوں پر اتر آئے

انہیں بھارت آنے دو پھر بتائیں گے، بھارتی کپتان کی گیدڑ بھبھکیاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 7 مارچ 2020 14:20

بھارت میں جیت کر دکھاؤ،ویرات کوہلی نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد دھمکیوں پر اتر آئے
کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7مارچ2020ء ) بری طرح شکست سے دوچار بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی نیوزی لینڈ کیخلاف گیدڑ بھبھکی مائیک نے ریکار ڈ کرلی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے جہاں گھر کے شیروں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کوہلی الیون ون ڈے سیریز میں 3-0 جب کہ ٹیسٹ میں2-0 سے کی بدترین شکست سے دوچار ہے ایسے میں بھارتی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کی حرکتیں ایسی ہیں جیسی کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔

ہوا کچھ یوں کہ ٹیسٹ میچ کے دوران جب ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت رہی تھی تو سلپ پر کھڑے بھارتی کپتان نے ساتھی کھلاڑی سے کہا "کوئی بات نہیں یہ یہاں جیت لیں انہیں انڈیا آنے دو پھر بتائیں گے” یہ آواز وکٹ کے سٹمپس پر لگے مائیک نے کیچ کرلی اور یہ دنیا بھر میں سنی گئی اور اب بھارتی کپتان منہ چھپاتے پھر رہےہیں، گھر کے شیر جب نیوزی لینڈمیں بری طرح ڈھیر ہوئے تو اپنے محلے میں بدمعاشی کر کے بننے والی نمبر ون ٹیم کے کپتان ساتھیوں کو یہ کہہ کر تسلی دیتے رہے کہ یہاں ہار گئے تو کوئی بات نہیں اپنی گلی میں جیت جائیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے چاہنے والوں کاکہنا تھا کہ اپنے گھر کا تو ہر کوئی شیر ہوتا ہے ، سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں ہار کو تسلیم کریں اور ساتھیوں کو اگلے میچ کیلئے تیار کریں ، یہ کہنا کہ انہیں انڈیا آنے دو پھر بتائیں گے بس یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ کرکٹ کھیل کر نہیں جیتتے بلکہ گھر میں گیڈر کی طرح بزدلی سے وکٹ بنوا کر امپائرز خرید کر اور پراپیگنڈے کے بل بوتے پر جیتتے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/03/2020 - 14:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :