نسیم شاہ کی جگہ زاہد محمودکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل

ہفتہ 7 مارچ 2020 21:48

نسیم شاہ کی جگہ زاہد محمودکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) لیگ سپنر زاہد محمود پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، انہیں انجرڈ نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، فاسٹ بائولر نسیم شاہ 5 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، سکینز کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں 5 روز آرام کا مشورہ دیا ہے، گلیڈی ایٹرز نے ان کے متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے لیگ سپنر زاہد محمود کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/03/2020 - 21:48:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :