افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

پیر 9 مارچ 2020 14:38

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل منگل کو گریٹر نوئیڈا سٹورٹس کمپلیکس گرائونڈ، گریٹر نوئیڈا میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی اس کے بعد افغانستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو 21 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

افغانستان بھارت کی سرزمین میں آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تینوں گریٹر نوئیڈا سٹورٹس کمپلیکس گرائونڈ، گریٹر نوئیڈا میں کھیلے جائینگے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/03/2020 - 14:38:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :