شین واٹسن نے پاکستانیوں کیلئے شاندار پیغام جاری کرکے دل جیت لیے

پاکستان آنے کا تجربہ بہت ہی شاندار تھا ،مقامی کھانے بہت ہی لذیز ہیں اور انہیں چکھنا خوش قسمتی سمجھتا ہوں: آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 مارچ 2020 16:39

شین واٹسن نے پاکستانیوں کیلئے شاندار پیغام جاری کرکے دل جیت لیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9مارچ2020ء ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن نے پاکستان میں آ کر پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ عوام کے ساتھ خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شیئر کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹویٹر پیج پر 38 سالہ شین واٹسن کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ” پاکستان آنے کا تجربہ بہت ہی شاندار تھا ، پی ایس ایل میں پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کرنا بھی بہت زبردست تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور ، اسلام آباد اور کراچی بہت ہی خوبصورت شہر ہیں ، اسلام آباد بہت ہی سرسبز شہر ہے ۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو نہایت شاندار قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ہیرو سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا ۔شین واٹسن کا کہناتھا کہ ساتھی کھلاڑی احمد شہزاد لاہور میں مقامی علاقوں سے کھانا لاتے ہیں جوکہ بہت ہی زبردست ہے ، ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھانا جو کہ مقامی لذیز پکوانوں سے بھرا ہوتا ہے ایک خوشگوار احساس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی کھانے بہت ہی لذیز ہیں اور انہیں چکھنا خوش قسمتی سمجھتا ہوں‘‘۔
                                                               
وقت اشاعت : 09/03/2020 - 16:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :