صوبائی وزیر کھیل و صوبائی وزیرمحنت کل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریںگے

پیر مارچ 20:03

صوبائی وزیر کھیل و صوبائی وزیرمحنت کل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس ..
لاہور۔9مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان ،آثار قدیمہ وسیاحت رائے تیمور خان بھٹی اور صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت انصر مجید نیازی آج 10مارچ بروز منگل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صبح 11بجے پریس کانفرنس کریں گے‘ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس میں محکمہ سپورٹس پنجاب اور محکمہ محنت و افراد ی قوت کی جانب سے سپورٹس اور نوجوانوں کی فلاح وبہبودسے متعلق کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی،انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ محنت وافرادی قوت پنجاب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط بھی کئے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/03/2020 - 20:03:29

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments