کوئٹہ ، آل بلوچستان صوبائی شطرنج چیمپئن چپ اختتام پذیر

پیر 9 مارچ 2020 22:13

کوئٹہ ، آل بلوچستان صوبائی شطرنج چیمپئن چپ  اختتام پذیر
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) آل بلوچستان صوبائی شطرنج چیمپئن چپ مورخہ 8مارچ 2020بروز اتوار کو آفیسر ز کلب نزد سول ہسپتال کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیرز گورنمنٹ آف بلوچستان عمران تاج گچکی صاحب تھے اس تقریب میں بلوچستان شطرنج ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹر مس شرمین یونس اور بہت سے کھلاڑیوں نے شرکت کی بلوچستان سطرنج ایسو سی ایشن کے صدر عبدالعزیز خان نے جناب عمران تاج گچکی صاحب کا شکریہادا کیا اور مہمان خصوصی کو بتا یا کہ اس طرنج چیمپئن چپ میں صوبے بھر سے 32کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں قلات،نوشکی،پشین کے بھی کھلاڑی شامل تھے اور اس چیمپئن شپ کو محمد یوسف خان غلزئی مرحوم کے اعزاز میں بھی کروا یا گیا اور یہ بھی بتا یا کہ بلوچستان یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ محمدیوسف غلزئی مرحوم پاکستان شطرنج فیڈریشن کے پہلے صدر بھی تھے اورم وجودہ صدر سینیٹر کلثوم پروین بھی بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے ٹورنامنٹ کے آرگنائز سیکرٹری محمد کامل حیدری نے خطاب کرتے ہوئے جناب مہمان خصﷺصی کو بتا یا کہ آل بلوچستان صوبائی چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن سے آٹھوین پوزیشن تک کے کھلاڑی نیشنل چیمپئن شپ 2020جو کہ 3اپریل 2020سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے وہاں بلوچستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

وقت اشاعت : 09/03/2020 - 22:13:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :