نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سودھی راجستھان رائلزکے آپریشنز ایگزیکٹو اور سپن بائولنگ مشیر نامزد

منگل 10 مارچ 2020 11:23

نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سودھی راجستھان رائلزکے آپریشنز ایگزیکٹو اور سپن بائولنگ مشیر نامزد
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر ایش سودھی کو راجستھان رائلز نے آئندہ آئی پی ایل سیزن کیلئے آپریشنز ایگزیکٹو اور سپن بائولنگ مشیر نامزد کر دیا ہے۔ 27 سالہ ایش 2018ء اور 2019ء میں بھی رائلز فرنچائز کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 5 جولائی 2014ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا جبکہ دو سیزنز کے دوران فرنچائز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

انہیں 40 ٹی ٹونٹی ، 31 ایک روزہ بین الاقوامی اور 17 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ رائلز کرکٹ کے ہیڈ آف زوبن بھروچا نے نئی ذمہ داریوں پر ایش سودھی کو مبارکباد پیش کی۔ ایش سودھی نے اس موقع پر کہا کہ میں راجستھان رائلز میں اپنی دوہری ذمہ داریوں کے حوالے سے خوش ہوں اور رواں سال آئی پی ایل جیتنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔
وقت اشاعت : 10/03/2020 - 11:23:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :