بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 10 مارچ 2020 11:23

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے زمبابوے کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محموداللہ کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دیکر ون ڈے کی طرح اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی کلین سویپ کریگی۔ بنگلہ دیشی 15 رکنی ٹیم کی قیادت محموداللہ کریں گے جبکہ دیگرے کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، مشفیق الرحیم، سیف الاسلام، الامین، حسن محمود، مستفیض الرحمن، لٹن داس، ناظم احمد، محمد سیف الدین، عفیف حسین، امین الاسلام اور مہدی حسن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/03/2020 - 11:23:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :