پاکستان سے ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی، ٹورنامنٹ کے نئے وینیو کا اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ اب بنگلہ دیش میں کروایا جائے گا، چئیرمین پی سی بی نے کچھ روز قبل ہی اپنے ملک میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے امکانات ختم ہونے کا عندیہ دیا تھا

muhammad ali محمد علی منگل 10 مارچ 2020 19:52

پاکستان سے ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی، ٹورنامنٹ کے نئے وینیو کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مارچ2020ء ) پاکستان سے ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی، ٹورنامنٹ کے نئے وینیو کا اعلان کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ اب بنگلہ دیش میں کروایا جائے گا، چئیرمین پی سی بی نے کچھ روز قبل ہی اپنے ملک میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے امکانات ختم ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ضد کی وجہ سے پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

اسی لیے اب ٹورنامںٹ کے نئے وینیو کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس شیڈول ایشیا کپ اب بنگلہ دیش میں منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے معاملات بھی طے کیے جا چکے، باقاعدہ اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل جاری بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑیگا۔

(جاری ہے)

احسان مانی نے کہا کہ ایشیاء کپ کا میزبان پاکستان ہی ہے تاہم ایشیاء کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا، اگرایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کروانے کی ضد رکھی تو بھارت نہیں آئے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ جو مرضی کہے ہمیں اس کی پروا نہیں جب کہ پی ٹی وی کے پاس براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے زیادہ صلاحیت نہیں ہے۔ واضح رہے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے مسلسل انکار کرتی رہی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی معاونت کے بعد بنگلادیش نے پاکستان آنے میں رضامندی ظاہر کی جس پرسابق کپتان راشد لطیف نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے ڈیل ہوئی ہے اور اب ایشیاء کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

                  
وقت اشاعت : 10/03/2020 - 19:52:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :