رستم فیصل آباد دنگل 23مارچ کو ہوگا

منگل 10 مارچ 2020 21:58

رستم فیصل آباد دنگل 23مارچ کو ہوگا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) :سپورٹس ڈیپارٹمنٹ وریسلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام رستم فیصل آباد دنگل 23مارچ کو ہوگاجس کے لئے ٹرائل 19سے 23مارچ تک اکھاڑا خالد بٹ پہلوان کشمیر پل پرہونگے۔تفصیلات کے مطابق صدر اور سیکرٹری جنرل فیصل آباد ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد گجر،عاطف نومی ملک کی زیر صدارت اجلاس ارشد گجر کے ڈیرہ پر منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ نثار گجر ،استاد خالد بٹ پہلوان ،آصف اعوان چک جھمرہ اور فیصل آباد کے رجسٹرڈ اکھاڑوں کے صدر اور خلیفوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قوائد و ضوابط کے بارے فیصلے کئے گئے اورچاروں ڈسٹرکٹ کے انٹرنیشنل پہلوان بھی حصہ لینے کے علاوہ دنگل اوپن رکھا گیا ہے جس میں سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے پہلوان آخری تاریخ18مارچ تک انٹری کرواسکتے ہیں۔دنگل کا فائنل 23 مارچ کو کر یسنٹ گراؤنڈشیخو پورہ روڈ میں ھوگاجیتنے والے پہلوان کو پہلا انعام پچاس ہزار اور گرز، دوسرا انعام پچیس ہزار روپے،تیسرا انعام پندرہ ہزار اور چوتھا انعام دس ہزار روپے ہوگا۔ اس کے علاوہ 23مارچ کو مزیددس مقابلے ہونگے اورجیتنے والے پہلوانوں میں ٹرافیز بھی تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 10/03/2020 - 21:58:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :