پشاور میں جاری انڈر 21انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کے کبڈی مقابلوں کی ناقص سکیورٹی

چوروں نے متعدد کھلاڑیوں کے میچ سے قبل کٹس، جوتے، نقدی اور موبائلز چوری کرلیے

منگل 10 مارچ 2020 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) پشاور میں جاری انڈر 21انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کے کبڈی مقابلوں میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ انتظامیہ کے سیکورٹی اور کھیل کی سہولت کے ناقص انتظام کی وجہ سے چوروں کا راج متعددٹیموں کے کھلاڑیوںکی میچ سے قبل اتاری گئی، کٹس، جوتے، نقدی اور موبائلز چوری کرلیے گئے جس سے ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز شنوائی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبوردکھائی دیئے،اورکھلاڑی بازاروں میں بھی ننگے پائوں پھرتے رہے یہ تمام چوری کی کاروائیاں سوموار کی شام کو قیوم سٹیڈیم کے کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں ہونے والے کبڈی مقابلوں میں منظم انداز میں کی گئیں، رات کی مصنوعی روشنی میں منعقدہ کرکٹ اکیڈمی میں لائیٹس کے ناقص انتظامات اورپولیس اور سٹیڈیم کی اپنی ذاتی سیکورٹی کے نہ ہونے کی وجہ سے میچوں کے دوران سیکورٹی کا کوئی اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعات رونما ہوئے، بارشوں اور گیمز کی افتتاحی تقریب کی تاخیرکی وجہ سے میچز کا ڈیڑھ سے زیادہ دن ضائع ہوا اور اگلے دن سوموار کودن دو بجے سے رات گئے تک کبڈی میچز کا انعقاد کیا گیا جن میں انتظامیہ کی جانب سے روشنی کا انتہائی ناقص انتظام تھا میچز کے دوران کھلاڑیوں اور میچ سپروائز کرنے والوں کو بھی کم روشنی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کم روشنی اور گرائونڈ کے مختلف حصوں میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منظم چورگروہ نے بٹگرام کی کبڈی ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں کے میچ سے قبل اتارے گئے جوتے، ٹریک سوٹ اور اپرجن میں بعض کھلاڑیوں کے ڈیلی کی مد میں دیے گئے پیسے بھی موجود تھے چوری کرلیے گئے اور ساتھ ساتھ ایبٹ آباد اور ہری پور کے کھلاڑیوں کے اپر،ٹریکس سوٹس جن مین نقدی بھی موجودتھی جن میں ہوتل کی چابیاں اورموبائل بھی موجود تھے پر ہاتھ صاف کرلیا گیا اور دن بھر دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سے بعض کھلاڑیوں کے موبائلز اور نقدی پر بھی ہاتھ صاف کیا گیارات کو کوئی بھی آفیسر یا کوئی دوسراذمہ وار افردمتاثرہ کھلاڑیوں کی شنوائی کیلئے موجود نہیں تھاجبکہ متاثرہ کھلاڑیوں نے سپورٹس بورڈ کے حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے اس ذیادتی کا ازالہ کیا جائے اور سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

وقت اشاعت : 10/03/2020 - 23:38:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :