انڈر21گیمز ،صوابی اور بنوں ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے کبڈی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پہلے سیمی فائنل میچ میں بنوں نے لکی مروت کو 35-28سکور سے ہرایا،دوسرے سیمی فائنل میچ میں صوابی 31-18پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی

بدھ 11 مارچ 2020 22:16

انڈر21گیمز ،صوابی اور بنوں ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے کبڈی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) پشاور میں جاری انڈر21گیمزکے انٹردسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچزمیں صوابی نے پشاور اور بنوں نے لکی مروت کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پشاور سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ کبڈی مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بنوں نے کی ٹیم نے لکی مروت کو ایک سخت مقابلے کے بعد 35-28سکور سے ہرایاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میزبان پشاور ڈسٹرکٹ کو ایک آسان اور یکطرفہ میچ میں 31-18پوائنٹس کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

صوابی کی جانب سے ذیشان خان،احمد نواز،کاشف،ابوبکر،حمزہ،عباس،سید حسنات،ایم ظاہر،عاقب اور ابوبکر نے بہترین کاکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول اداکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس اوطارق محمد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے ان کھلاڑیوں کو تیار کرکے سامنے لانے کیلئے ضلع صوابی میں کام کیاہے کھیلوں کے فروغ کیلئے سکول،کالجز ،یونین کونسل اور تحصیل لیول پر مرد خواتین دونوں شعبوں میں کام کیاہے جسکے باعث بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہاہے اور انشاء اللہ مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا،انکاکہناتھاکہ روایتی کھیل کبڈی کے علاوہ ،سکواش،جمناسٹک،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،فٹ بال،والی ہاکی اور آرچری سمیت مختلف کھیلوں میں بھی کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہے جو انشاء اللہ مستقبل میں صوابی اور پاکستان کا نام روشن کرینگے۔

وقت اشاعت : 11/03/2020 - 22:16:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :