پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ

ٹی ڈی جی ٹائیگراور کمپلائنس ڈیفنڈرکی جیت،افتخار احمداورعادل انجم مین آف دی میچ

بدھ 11 مارچ 2020 22:16

پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میںٹی ڈی جی ٹائیگرنے ٹریژری بلز کو 13 رنز سے شکست دی ۔افتخار احمد مین آف دی میچ قرار پائے ،ٹی ڈی جی ٹائیگر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 167 رنز پر آل آوٹ ہوگی ۔

فیضان رضی نے 48 رنز اور راحیل شیخ نے 31 رنز بنائے ۔ جبکہ محمد عدنان ملک نے 12 رنز دیکر 4 طاہر عباس نے 25 رنز دیکر اور محمد حسن ڈار نے 30 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں ٹریژری بلز مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 154 رنز اسکور کرسکی ۔ محمد خلیق الزماں نے 66 رنز محمدحسن نے 35 رنز بنائے ۔جبکہ افتخار احمد نے 30 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ گلبرگ میں کمپلائنس ڈیفنڈر اور آڈٹ اسپارٹنس کے درمیان ہو ا ، جس میں کمپلائنس ڈیفنڈرکو چھ وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی اور مین آ ف دی میچ عادل انجم نے اپنے نام کیا،کمپلائنس ڈیفنڈر نے ٹاس جیت کر آڈٹ اسپارٹنس کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ آڈٹ اسپارٹنس نے مقرررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 109 رنز اسکور کیا ۔ ظہر الدین اور محمدسہیب نے 29-29 رنز کی انگیز کھیلی ۔

جبکہ مدثرادریس نے 20 رنز دیکر عادل انجم نے 14 رنز دیکر حسن اکرم نے 22 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں کمپلائنس ڈیفنڈر نے باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کیا مدثرشیخ نے 38 رنز عادل انجم نے 22 رنز بنائے ۔ جبکہ محمدسہیب نے چھ رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اسکورر کے فرائض سید افرسیاب عالم اور جنیدافضال نے جبکہ امپائرنگ کے شمیم انصاری ، اعلے حیدر،عاصم علوی اور نذیر بٹ نے سرانجام دیئے۔
وقت اشاعت : 11/03/2020 - 22:16:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :