کرونا وائرس کا خوف، کون کون سے کھلاڑی واپس جارہے ہیں ؟جانئے

کارلوس بریتھویٹ، لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ایلکس ہیلز، ٹام بینٹن، لوئس گریگری، جیمز ونس اور رائلی روسو آج واپس جانیوالوں میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 مارچ 2020 13:48

کرونا وائرس کا خوف، کون کون سے کھلاڑی واپس جارہے ہیں ؟جانئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ2020ء ) کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیاہے اور تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپسی کا آپشن دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو لیگ چھوڑنے کا اختیار دے دیاہے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی لیگ سے الگ ہونے کی اجازت دے دی ہے ، یعنی جو کھلاڑی جانا چاہتا ہے چلا جائے ، میچز شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیصلے کے حوالے سے تمام فرانچائزز کو آگاہ کر دیاہے ، اس اعلان کے بعد برطانوی کھلاڑیوں نے واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈر سے واپس جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے مطابق آج کراچی سے دبئی روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کارلوس بریتھویٹ، لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ایلکس ہیلز، ٹام بینٹن، لوئس گریگری، جیمز ونس اور رائلی روسو شامل ہیں،
ان کھلاڑیوں کی واپسی کا سب سے زیادہ نقصان پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کو پہنچے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز خالی سٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کردیا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعہ سمیت آئندہ ہونیوالے پی ایس ایل کے تمام میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے ، ہم میچز کروارہے ہیں لیکن مزید رسک نہیں لے سکتے۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ خطرناک صورتحال سے بچنے کیلئے کراچی میں پی ایس ایل کے باقی شیڈول میچز بند سٹیڈیم میں ہوں گے، کمشنر کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن شائقین کرکٹ نے ٹکٹ خرید لیے ہیں انہیں آگاہ کردیا جائے اور ہدایت کی جائے کہ وہ گھروں میں بیٹھ کر میچز سے لطف اندوز ہوں۔
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 13:48:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :