بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا

جمعہ 13 مارچ 2020 16:12

بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ پرسوں کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا
لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں اتوار کو رتنا شری اٹل بہاری واجپئی ایکانہ کرکٹ سٹیڈیم، لکھنئو کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ پروٹیز کی کمان کوئنٹن ڈی کک کو سونپی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دھرم شالا میں شیڈول پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔تین میچوں کی سیریز میں شرکت کے لئے جنوبی افریقن ٹیم بھارت میں موجود ہے ۔ پروٹیز ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 15 مارچ کو بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپئی ایکانہ کرکٹ سٹیڈیم، لکھنئو میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 مارچ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کک کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیمبا بایوما، راسی وان ڈیر ڈوسن، فاف ڈو پلیسی، کائل وریرینی، ہنرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر، جان جان سمٹس، اینڈیلی پہلکوایو، لنڈی نگیڈی، لوتھو سیپاملا، بیورن ہینڈرکس، اینرچ نورٹج، جارج لنڈی اور کیشاو مہاراج شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 16:12:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :