کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں سپورٹس ویک کا آغاز

ڈاکٹر طاہر نعیم ڈائریکٹر کامسیٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افتتاح کیا

جمعہ 13 مارچ 2020 16:28

کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں سپورٹس ویک کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2020ء) ڈاکٹر طاہر نعیم ڈائریکٹر کامسیٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افتتاح کیا۔ کبڈی ٹیم کے شفیق چشتی نے بھی معزز مہمان کے طور ہر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم طلباہ میں قائدانہ صلاحیتوں اور سپورٹس میں سپورٹ کے فروغ کیے یہ ویک مناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس میں کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں کی ذریعے مقابلے کے رجحان کو فروغ دیا جاتا ہے ۔

ڈائیریکٹر سپورٹس ریحان نے بتایا کہ انُ مقابلوں میں سات کیمپسز سے سپورٹس میں شریک ہوتے ہیں اور ہم خواتین میں سپورٹس کے ترویج کو بھی مساوی اہمیت دیتے ہیں ۔ سٹوڈنٹ ویک ایک ہفتے تک جاری رہی گا اور اس میں متعدد ثقافتی محافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں سپورٹس ویک کا آغاز

وقت اشاعت : 13/03/2020 - 16:28:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :