پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لئے ہیں:وسیم خان

ابھی ان کھلاڑیوں کے نام نہیں بتا سکتا،مزید کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کل لئے جائیںگے: سی ای او پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 مارچ 2020 22:01

پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لئے ہیں:وسیم خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق وسیم خان نے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل میں شریک چند کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ لئے گئے ہیں اور رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے تاہم ابھی ان کھلاڑیوں کے نام نہیں بتا سکتا جب کہ مزید کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کل لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی سی بی نے کرونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کیساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی وطن واپسی کا آپشن دیدیا ہے جس کے بعد پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ اور ملتان سلطانز کے ریلی روسو اپنے اپنے وطن روانہ ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی کہہ دیا گیا ہے کہ وہ بھی جب چاہیں لیگ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 13/03/2020 - 22:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :