کرونا وائرس،غیرملکی کرکٹرز پاکستان سےجلد واپس جانے پر افسردہ

امید ہے جلد واپس آئوںگا:ڈیل سٹین،پی ایس ایل میں کھیلنا زبردست تجربہ رہا:کولن منرو،پاکستان میں خود کو بیحد محفوظ تصور کیا:کارلوس براتھویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 مارچ 2020 15:24

کرونا وائرس،غیرملکی کرکٹرز پاکستان سےجلد واپس جانے پر افسردہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ2020ء ) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سے جلدی واپس جانے اور ٹورنامنٹ کو آخر تک نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی سٹار مہمانوں نے پاکستان میں رہنے اور کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنوبی افریقی فاسٹ باولرڈیل سٹین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یقین نہیں آرہا لیکن آج بدقسمتی سے میں پاکستان سے واپس جا رہا ہوں۔

ڈیل سٹین نے پی ایس ایل کی اپنی ٹیم سمیت پاکستانی شائقین کی زبردست تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان جلد واپس آنے کی امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا۔
پی ایس ایل 2020ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی نمائندگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے کولن منرونے بھی اپنی ٹیم اور پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا،غیرملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو زبردست تجربہ بھی قرار دیا۔

(جاری ہے)

کولن منرو نے واپسی کے فیصلے سے متعلق لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کارلوس براتھویٹ جو کہ پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل میں ایکشن میں تھے، نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مہمان نوازی اور موقع دینے کا شکریہ۔کارلوس برتھ ویٹ نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان میں بہت ہی زیادہ محفوظ تھے اور انہوں نے یہاں اپنا وقت بےحد اچھا گزارا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل5 میں شریک کئی غیرملکی کرکٹرز نے جلد پاکستان سے جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی رد و بدل کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2020 - 15:24:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :