غیرملکی کرکٹرز پاکستان سے جلد واپس جانے پر افسردہ

یقین نہیں آرہا لیکن آج بدقسمتی سے میں پاکستان سے واپس جا رہا ہوں،ڈیل اسٹین وہ پاکستان میں بہت ہی زیادہ محفوظ تھے اور انہوں نے یہاں اپنا وقت بے حد اچھا گزارا،کارلوس برتھ ویٹ

ہفتہ 14 مارچ 2020 23:49

غیرملکی کرکٹرز پاکستان سے جلد واپس جانے پر افسردہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2020ء) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سے جلدی واپس جانے اور ٹورنامنٹ کو آخر تک نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی اسٹار مہمانوں نے پاکستان میں رہنے اور کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیل اسٹین جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یقین نہیں آرہا لیکن آج بدقسمتی سے میں پاکستان سے واپس جا رہا ہوں۔

ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل کی اپنی ٹیم سمیت پاکستانی شائقین کی زبردست تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان جلد واپس آنے کی امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو جو کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے بھی اپنی ٹیم اور پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی غیرملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو زبردست تجربہ بھی قرار دیا۔

(جاری ہے)

کولن منرو نے واپسی کے فیصلے سے متعلق لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کارلوس برتھ ویٹ جو کہ پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل میں ایکشن میں تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مہمان نوازی اور موقع دینے کا شکریہ۔کارلوس برتھ ویٹ نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان میں بہت ہی زیادہ محفوظ تھے اور انہوں نے یہاں اپنا وقت بے حد اچھا گزارا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل میں شریک کئی غیرملکی کرکٹرز نے جلد پاکستان سے جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی رد و بدل کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2020 - 23:49:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :