لاہورقلندرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگا پرسنا وطن واپسی کے لیے تیار،سکندر رضا،آغاز سلمان اور عابد علی لاہور قلندرز کاحصہ بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مارچ 2020 12:18

لاہورقلندرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کے بعد متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2020ء ) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اور گزشتہ میچ میں سنچری سکور کرنے والے جارح مزاج بلے باز کرس لین نے بھی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی طرح واپسی کی ٹکٹ کٹالی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرس لین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء میں کراچی کنگز کے خلاف سیمی فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔گزشتہ رات ڈیوڈ ویزے اور سیککوے پرسنا نے بھی اپنا نام سکواڈ سے واپس لے لیا تھا۔

تینوں کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔پشاور زلمی نے زمبابوے کے پاکستانی نژاد کھلاڑی سکندر رضا کو بطور متبادل کھلاڑی منتخب کرلیا ہے۔قومی ٹیم کے بلے باز عابد علی اور آغا سلمان بھی لاہور قلندرز کے سکواڈ حصہ بن گئے ہیں۔سیمی فائنل سے پہلے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ دوسرے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم انتظامیہ کی خواہش ہے کہ ناک آوٹ مرحلے میں زیادہ سے زیادہ غیرملکی کرکٹرز دستیاب ہوں۔واضح رہے کہ گھر جانے یا مزید قیام کا فیصلہ مہمان کھلاڑیوں کو خود کرنا ہے، ایک دو مزید کھلاڑیوں نے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں کل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز فائنل میں رسائی کیلئے آمنے سامنے ہوں گے۔سیمی فائنل کیلئے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے حکمت عملی مرتبہ کرنا شروع کر دی ہے ۔
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 12:18:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :