کیا رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا کے مریضوں کیلیے مختص کر رہے ہیں؟ بڑی خبرآگئی

رونالڈو اپنےہوٹل کوکورونا وائرس کےمریضوں کیلیےہسپتال میں تبدیل کرنےکےکسی منصوبے سےواقف نہیں،یہ ہمارا ہوٹل ہےاورہم اسےہسپتال میں تبدیل نہیں کررہے:ہوٹل ترجمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مارچ 2020 12:32

کیا رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا کے مریضوں کیلیے مختص کر رہے ہیں؟ بڑی خبرآگئی
لزبن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2020ء ) گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے ہوٹل کو کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لیے ہسپتال میں تبدیل کر رہے ہیں۔یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا سمیت متعدد پلیٹ فارم پر بغیر کسی تحقیق کے تیزی سے پھیلی اور لوگوں کی جانب سے فٹ بالر رونالڈو کے اس اقدام کو خوب سراہا جانے لگالیکن اب رونالڈو کے لزبن میں ہوٹل کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ہسپتال میں تبدیل کرنے کسی منصوبے سے واقف نہیں ہیں۔

ہوٹل ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ یہ ہمارا ہوٹل ہے اور ہم اسے ہسپتال میں تبدیل نہیں کررہے اور یہ ہمیشہ ایک ہوٹل ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پرتگال میں 200 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ فٹ بالر رونالڈو کو بھی میڈیرا میں اس وقت قرنطینہ میں رکھا گیا ہے کیونکہ ان کے ایک ٹیم ممبر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ چین کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس نہایت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے جہاں ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جس کے بعد اٹلی میں کل متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 12:32:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :