کورونا وائرس،اٹلی نے پاکستانی کراٹے ماسٹر کو آنے سے روکدیا

وائرس رپورٹ ہونے پرمحمد راشد کواٹلی کی دعوت منسوخ کرنے پر معذرت خواہ ہیں: میزبان ٹی وی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مارچ 2020 12:49

کورونا وائرس،اٹلی نے پاکستانی کراٹے ماسٹر کو آنے سے روکدیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2020ء ) پاکستان میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کے بعد اٹلی نے پاکستانی کراٹے ماسٹر کو ملک آنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا خوف یورپ تک جاپہنچا اور اب وہاں پاکستانی باشندوں کا داخلہ بند ہونا شروع ہوگیا ہے حال ہی میں پاکستان کے کراٹے ماسٹر کے ساتھ یہ واقعہ پیش آچکا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کھلاڑی محمد راشد کو اٹلی کے مقامی ٹیلی ویژن نے اپنے شو میں شرکت کی دعوت دی تھی جب کہ محمد راشد کو اٹلی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے لیے مزید کوشش بھی کرنی تھی۔

پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹ کے بانی محمد راشد گنیز آف ورلڈ ریکارڈ میں انفرادی طور پر 43 ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ انہوں نے ٹیم کے ساتھ 57 عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی اٹلی کے متعدد دورے کرنے والے محمد راشد کے مطابق میزبان ٹی وی نے ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کی وجہ سے محمد راشد کو اٹلی بلانے کا فیصلہ واپس لینے پر معذرت خواہ ہیں تاہم مناسب موقع پر انہیں دوبارہ اٹلی کا دورہ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 12:49:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :