ہیڈکوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی

رکینت پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف میں دی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مارچ 2020 13:33

ہیڈکوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2020ء ) پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی ،ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کے صدر اورسیکرٹری نے ممبرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا ،پریس کلب کی انتظامیہ نے ہیڈکوچ پشاور زلمی کا استقبال کیا،نیشنل اسٹیڈیم میں کلب کے صدر امتیاز فرحان، سیکرٹری ارمان صابر نے پشاور زلمی کے کوچ کو کلب کی شیلڈ پیش کی۔

ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کے صدر اورسیکرٹری نے ممبرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔اس موقع پر ڈیرن سیمی کاکہناتھا کہ میں جانتا ہوں کہ کراچی پریس کلب کرکٹ کے لیجنڈز کو ممبرشپ دے چکا ہے، میں کرکٹ لیجنڈز کے مقابلہ کا نہیں ہوں،کراچی پریس کلب کا ممبربننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے دوسرا بڑا اعزاز ملا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی پریس کلب نے ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کو کلب کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی تھی، ویوین رچرڈز کو پاکستان میں کرکٹ بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے اعتراف میں ممبر شپ دی گئی۔

اس سلسلے میں پریس کلب کے سیکریٹری اور صدر نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ویوین رچرڈز سے ملاقات کی اور انھیں ممبر شپ کے ساتھ کلب کا نشان پیش کیا گیا۔ ملاقات میں بات کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز نے کراچی پریس کلب کے عہدے داران کا شکریہ ادا کیا، اور ممبر شپ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی پریس کلب کا جلد دورہ کریں گے۔خیال رہے کہ سر ویوین رچرڈز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہیڈ کوچ ہیں، اور ان دنوں پی ایس ایل 5 سیزن کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 13:33:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :