پی ایس ایل5، ہاشم آملا کی نیشنل سٹیڈیم میں نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل

سابق جنوبی افریقی کپتان پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مارچ 2020 16:28

پی ایس ایل5، ہاشم آملا کی نیشنل سٹیڈیم میں نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2020ء ) جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں سابق کپتان کو نیشنل سٹیڈیم ، کراچی میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا 13غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)5 کو الوداع کہہ کر اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں تاہم جو غیر ملکی کھلاڑی اب بھی پی ایس ایل کا حصہ ہیں ان میں ایک بڑا نام ہاشم آملا کا ہے جو سابق چیمپئن پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل کے باقی تمام میچز خالی میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کی تکنیکی کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے پی ایل ایل کو خیر آباد کہنے کی وجہ سے بیٹنگ کوچ ہاشم آملہ اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کی اجازت دیں ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کو لیگ میں پہلے نمبر پرموجود ملتان سلطانز کے ہاتھوں 3 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم 2017ء کی پی ایس ایل چیمپئنز پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ پکی کرچکی ہےاور منگل کو پہلے سیمی فائنل میں ملتان سلطانز سے بدلہ لینے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔                                                         
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 16:28:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :