لندن: فٹبال کلبوں کا میچ دیکھنے شائقین بڑی تعداد میں آگئے ‏

جنوبی لندن میں مقامی فٹبال کلبز ڈل وچ ہیملٹ اورہیمل ہیمسٹیڈ کا میچ شائقین نے روایتی جوش وخروش کیساتھ دیکھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 مارچ 2020 16:56

لندن: فٹبال کلبوں کا میچ دیکھنے شائقین بڑی تعداد میں آگئے ‏
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2020ء ) کورونا وائرس کے باوجود لندن کے نواحی علاقے میں مقامی فٹبال کلبوں کا میچ دیکھنے تماشائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم امڈ آئی۔ایک طرف دنیا بھر میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کی منسوخی جاری ہے تو کہیں شائقین کے بغیر مقابلے کروائے جارہے ہیں تاہم برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں واقع ایک سٹیڈیم میں شائقین نے روایتی جوش وخروش کے ساتھ نیشنل لیگ کا میچ دیکھا ۔

میچ میں دو مقامی فٹ بال کلب ڈل وچ ہیملٹ اورہیمل ہیمسٹیڈ مدمقابل آئے۔میچ دو ایک سے ڈل وچ کے نام رہا۔یاد رہے برطانیہ بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019ء میں شروع ہونے والا نیا کووڈ 19 (کورونا وائرس) 15 مارچ کی شام تک دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا تھا اور اس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر کرلیے تھے۔

(جاری ہے)

چینی اخبار نے 14 مارچ 2020ء کو بتایا تھا کہ اگرچہ کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق دسمبر 2019ء کے وسط میں کی گئی تھی تاہم چینی حکام کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہاں کچھ لوگ نومبر میں بھی اس مرض میں مبتلا تھے مگر ان کی تشخیص نہیں ہو پائی تھی اور بعد ازاں حکام کو احساس ہوا کہ نومبر میں ہسپتالوں کے چکر لگانے والے افراد بھی دراصل کورونا کا شکار تھے۔دسمبر 2019ء کے وسط تک چینی حکام کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ کسی نئی بیماری کا سامنا کر رہے ہیں جس کے بعد ہی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مذکورہ وائرس نے پہلے چین کو اپنی لپیٹ میں لیا اور فروری کے آخر تک یہ وائرس وہاں سے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک تک جا پہنچا۔
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 16:56:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :