ڈیرن سیمی کا ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آنے کا امکان

متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد پی سی بی پشاور زلمی کو اپنے سابق کپتان کو میدان میں اتارنے کی اجازت دے چکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 مارچ 2020 11:37

ڈیرن سیمی کا ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آنے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ2020ء) ڈیرن سیمی کا ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آنے کا امکان، متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد پی سی بی پشاور زلمی کو اپنے سابق کپتان کو میدان میں اتارنے کی اجازت دے چکی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بیشتر غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک واپس جا چکے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث سب سے زیادہ نقصان پشاور زلمی کا ہوا، جس کے تقریباً تمام غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ اس صورتحال میں پشاور زلمی کی جانب سے پی سی بی کو درخواست کی گئی تھی کہ ٹیم کے کوچز ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی کو بطور کھلاڑی کھلانے کی اجازت دی جائے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے پشاور زلمی کو صرف ڈیرن سیمی کو بطور کھلاڑی میدان میں اتارنے کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

یوں امکان ہے کہ ڈیرن سیمی ملتان سلطانز کیخلاف پی ایس ایل 5 کے پہلے سیمی فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل کل منگل کو کھیلے جائینگے ،پہلا سیمی فائنل ملتان سطانز اور پشاور زلمی کے درمیان دو بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سات بجے کھیلا جائیگا ۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں 2 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، دونوں مرتبہ کامیابی ملتان سلطانز کے نام رہی جبکہ ملتان سلطانز نے پہلے گروپ میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میں 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری طرف روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا گروپ مرحلے میں بھی پلڑا برابر رہا۔ پہلے گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے 8وکٹوں جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز نے 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔پی ایس ایل 2020 کا فائنل سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان 18 مارچ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 11:37:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :