لاہور قلندرز کے ننھے مداح کے سٹیڈیم داخلے پر پابندی لگائی جائے، علی ترین کا مطالبہ

جب سے اس بچے نے سٹیڈیم آنا شروع کیا ہے لاہور قلندرز جیتتی جارہی ہے:مالک ملتان سلطانز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 17 مارچ 2020 11:39

لاہور قلندرز کے ننھے مداح کے سٹیڈیم داخلے پر پابندی لگائی جائے، علی ترین کا مطالبہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ2020ء ) پی ایس ایل 5 کے ابتدائی راونڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقابلے میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد رونے والے لاہور قلندرز کے ایک نوجوان مداح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
بعد ازاں لاہور قلندرز نے اس بچے کو سٹیڈیم مدعو کیا جہاں اسے باقاعدگی سے اپنی ٹیم کے لیے خوشیاں مناتے دیکھا جاتا ہے۔

یہ بچہ لاہور قلندرز کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا اور فرنچائز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور اب ٹرافی جیتنے سے صرف دو میچز دور ہیں۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے لاہور قلندرز کے ساتھ میچ کے دوران بچے کے ساتھ ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور مذاقا ٹویٹ کیا کہ ’’ اگر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں تو اس بچے پر سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے کیوں کہ جب سے یہ سٹیڈیم آرہا ہے لاہور قلندرز کامیابیاں حاصل کررہی ہے‘‘۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے کرس لین کی 52 گیندوں پر دھواں دھار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ،کرس لین پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے لیے سنچری سکور کرنے والے پہلے بلے باز بھی بنے۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 11:39:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :