فیصل آباد،کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے ہیرو ملک محمد بنیامین کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

منگل 17 مارچ 2020 21:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے ہیرو ملک محمد بنیامین کے والد محترم آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے ان کے آبائی گائوں 102ر ب بڈھا چک کھرڑیانوالہ میں ادا کی جائے گی اور مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی پلیئر ملک محمد بنیامین اور کبڈی کوچ ملک امان اللہ کے والد محترم ملک محمد مقبول آج صبح معمول کے مطابق اپنے بھائیوں اور بیٹوںکے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ انہیں اچانک دل کی تکلیف ہوئی فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کے چھوٹے بھائی حاجی ملک ثناء اللہ کا رابطہ نمبر0300-6534532ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 21:57:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :