شاہد آفریدی کا ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کی ٹرافی دینے کا مطالبہ

منگل 17 مارچ 2020 22:09

شاہد آفریدی کا ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کی ٹرافی دینے کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے باقی میچز منسوخ ہونے پرشاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کو ٹرافی دینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے والے شاہدخان آفریدی نے پی ایس ایل منسوخ ہونے پرمایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ لیگ ملتوی ہونے کا افسوس ہے لیکن حفاظت سب سے پہلے ہے جبکہ سب کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔لوگوں کی صحت اور حفاظت سب سے ضروری ہے۔ شاہدآفریدی کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے پی ایس ایل منسوخی کا فیصلہ پہلے لیاجاسکتا تھا۔ شاہدآفریدی نے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کوٹرافی دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2020 - 22:09:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :