6 کرکٹرز کے مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کا خدشہ

برطانوی کاونٹی کرکٹ ٹیم سرے سے تعلق رکھنے والے 6 کرکٹرز کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 مارچ 2020 00:21

6 کرکٹرز کے مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہو جانے کا خدشہ
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2020ء) 6 کرکٹرز کے مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ، برطانوی کاونٹی کرکٹ ٹیم سرے سے تعلق رکھنے والے 6 کرکٹرز کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے کچھ کرکٹرز سے متعلق تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے خوفناک پھیلاو سے اب کچھ کرکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

برطانوی کاونٹی کرکٹ کلب سرے سے تعلق رکھنے والے 6 کرکٹرز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد ان کرکٹرز کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال ان کرکٹرز کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1950 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 407 نئے کیسز سامنے آئے۔

این ایچ ایس اب تک 50 ہزار افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔برطانیہ میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومت نے برطانوی شہریوں کو ایک ماہ تک بیرونی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس سے سب سے زیادہ چین متاثر ہوا ہے، تاہم آخری اطلاعات تک چین میں نئے کیسز کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

لیکن دوسری جانب اٹلی اور ایران میں کرونا وائرس کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو وبا کا نیا مرکز بھی قرار دے دیا ہے۔
                                 
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 00:21:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :